عنوانِ ششم امام ؑکی خشوع وخضوع اور مناجات کی خصوصیات میں امام حسین ؑ کی خشوع و خضوع اور مناجات کی خصوصیات میں عنوانِ ششم: اُن خصوصیات کے بارے میں ہے کہ جو امام ؑ کے ذکرپر خشوع، رقّت، گریہ وعزا کا قیام اور مرثیہ گوئی میں ہیں،اِس میں ایک مقدمہ اور چند مقاصد ہیں: مقدمہ: پس یہ معلوم ہونا چاہئیے کہ ’خشوع‘ وہ چیز ہے کہ جو اللہ تعالیٰ کو محبوب و مرغوب ہے، چنانچہ فرمایا: { اَلَمْ یَأنِِِِِِِ لِلّذِینَ آمَنُوا اَنْ تَخْشَعَ قُلُوبُہُمْ لِذِکرِ اللّٰہِ} [ترجمہ: کیا اُن لوگوں کے لئے جو ایمان لائے اِس کا وقت نہیں آیا کہ اُن کے دل خدا کی یاد کے لئے پگھل جائیں]